Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، قریبی ذرائع

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ جمعے کی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے بعد  تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔
روئٹرز کے مطابق حملوں کے کئی گھنٹے بعد بھی حزب اللہ نے ان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔
حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ حسن نصراللہ زندہ ہیں اور ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ ایک سینیئر ایرانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ تہران ان کے بارے میں معلومات کر رہا ہے۔

شیئر: