Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک

ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے (فوٹو: وکی میڈیا)
شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سنیچر کو ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ترجمان  کے  بیان کے مطابق چارٹرڈ ایم آئی 8  ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کے باعث گر گیا۔
ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں  تین غیر ملکی پائلٹوں سمیت 14 مسافر سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ افراد  ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ حادثہ ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرتے ہی تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا ہے اور اس کا علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال یا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

 

شیئر: