Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز 2024 میں 9000 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

سعودی گیمز میں خواتین کے والی بال مقابلوں میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
اتوار سے شروع ہونے والے سعودی گیمز میں مملکت بھر سے 9,000 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 
عرب نیوز کے مطابق سعودی گیمز کا مقصد قومی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دینا اور سعودی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
مملکت کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے سمجھے جانے والے سعودی گیمز میں مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس 50 سے زیادہ کھیلوں میں شرکت کریں گے۔
خواتین کے والی بال مقابلے کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز تین میچوں سے ہوگا۔ الفیحہ کا مقابلہ دارالحکمہ یونیورسٹی سے صبح 9 بجے ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں وزارت کھیل کے گرین ہال میں ہوگا۔
اس کے بعد العلا کی ٹیم جدہ یونائیٹڈ کے خلاف 11 بجے میدان میں اترے گی اور  تیسرے مقابلےمیں الانقا ٹیم کا مقابلہ آرم نجد سے دوپہر ایک بجے ہوگا۔

پورے مملکت سے ایتھلیٹس 50 سے زیادہ کھیلوں میں شریک ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

خواتین کے والی بال مقابلوں میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، خواتین کے والی بال مقابلے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
سعودی گیمز کا انعقاد کھیلوں کے شعبے کی حمایت اور ترقی کے لیے سعودی وژن 2030 کے تحت متعین کئے گئے اہداف حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

شیئر: