Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز کا مشعل مختلف شہروں سے ہوتا ہوا جدہ پہنچ گیا

’سعودی عرب میں 27 اکتوبر سے 7 نومبر تک سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی نیابت کرتے ہوئے جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلوی نے سعودی گیمز کا مشعل وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سپورٹس کا مشعل مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اب جدہ پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 27 اکتوبر سے 7 نومبر تک سب سے بڑا گیمز ایونٹ ہوگا جس میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے‘۔
سعودی سپورٹس کا مشعل ریلی کی شکل میں شہر کے نمایاں مقامات سے ہوتا ہوا گورنریٹ پہنچا ہے۔
مشعل کو ممتاز سابق سعودی کھلاڑیوں اور نمایاں شخصیات نے باری باری اٹھایا اور جدہ کے تاریخی علاقے سے کورنیش تک اور وہاں سے جوہرہ سٹیڈیم تک لے گئے۔
سعودی گیمز کے مشعل کی اگلی منزل طائف شہر ہے جہاں سے اسے جازان، پھر باحہ اور وہاں العلا لے جایا جائے گا۔  

شیئر: