Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز کا مشعل ریاض پہنچ گیا

’سعودی گیمز کی وصولی اور استقبالیہ تقریب ریاض کے قصر الحکم میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے آج بدھ کو سعودی گیمز کا مشعل وصول کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عالمی رائیڈر یزید الراجحی نے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کو سعودی گیمز کا مشعل حوالے کیا ہے۔
سعودی گیمز کی وصولی اور استقبالیہ تقریب ریاض کے قصر الحکم میں ہوئی ہے جہاں ریاض ریجن کے سابق اور حاضر کھلاڑیوں کے علاوہ نمایاں کارنامے انجام دینے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔
اس موقع پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشعل  سعودی عرب میں کھیلوں کے فروغ اور سعودی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی اعزازات کی عکاسی کرتا ہے۔
بعد ازاں سعودی گیمز کے مشعل کو عوامی مقامات لے جایا گیا جبکہ ریاض میں اس کا عوامی استقبال ہوگا۔
 

شیئر: