Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز: ابتدائی روز خواتین والی بال کے تین مقابلے

 الفیحہ کی ٹیم نے دارالحکمہ یونیورسٹی کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی گیمز کے تیسرے ایڈیشن میں خواتین کے والی بال مقابلوں کا اتوار کو ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں وزارت کھیل کے سپورٹس ہال میں آغاز ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق ابتدائی روز تین فیصلہ کن فتوحات میں گروپ اے کی الفیحہ خواتین ٹیم نے دار الحکمہ یونیورسٹی کو 0- 3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔
گروپ بی کے مقابلے میں العلا کی ٹیم نے شاندار فتح سے گیمز کا آغاز کیا۔ العلا نے جدہ یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0- 3 سے شکست دی۔ گروپ سی میں الانقا ٹیم نے ارم نجد کے خلاف 0- 3 سے کامیابی حاصل کی۔
سعودی گیمز کے تحت پیر کو خواتین والی بال کے مقابلوں میں النصر کی ٹیم کا مقابلہ دار الحکمہ یونیورسٹی کی ٹیم سے ہوگا۔
دوسرے مقابلے میں القدسیہ اور العلا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرے دن کے آخری میچ میں الفائد کلب اپنے حریف ٹیم ارم نجد سے مقابلہ کرے گی۔

گروپ بی  میں العلا نے جدہ یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0- 3 سے شکست دی۔ فوٹو عرب نیوز

دریں اثناء سعودی گیمز میں مردوں کی والی بال ٹیم کے مقابلوں کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ ابتدائی روز تین میچ شیڈول ہیں، پہلے میچ میں ابہا کا مقابلہ نیوم سے ہوگا۔
دوسرے میچ میں النصر کی مردوں کی والی بال ٹیم کا مقابلہ الخولدیہ سے ہوگا، تیسرے مقابلے میں الخلیج کی ٹیم العلا سے مقابلہ کرے گی۔

خواتین والی بال مقابلوں کے تین گروپس میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

خواتین کے والی بال مقابلوں میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، خواتین کے والی بال مقابلے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
سعودی گیمز کا انعقاد کھیلوں کے شعبے کی حمایت اور ترقی کے لیے سعودی وژن 2030 کے تحت متعین کئے گئے اہداف حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

شیئر: