ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کو اب ایک کے بجائے دو چاند میسر آ گئے ہیں۔ یعنی آئندہ کچھ 57 دن تک کے لیے زمین کے گرد ایک کے بجائے دو چاند گردش کریں گے اور یہ دو چاند زمین سے بھی خصوصی آلات کے ذریعے دیکھے جا سکیں گے۔
فوربز کے مطابق 29 ستمبر سے زمین کی کشش ثکل کی وجہ سے ایک بہت بڑے حجم والی چٹان زمین کے گرد مدار میں آ گئی ہے جو آئندہ کچھ دنوں تک کے لیے زمین کے گرد گردش کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
-
خلا میں پھنسے خلابازوں کی واپسی ’تشویشناک‘ معاملہ ؟Node ID: 869271
تکنیکی طور پر زمین کے گرد گردش کرنے والی چٹان ایک سیارچہ ہے جس کا نام پی ٹی5 ہے اور اسے زمین کا نیا چھوٹا چاند بھی کہا جا رہا ہے۔
یہ 11 میٹر کے لگ بھگ لمبا ہے جو کہ لندن کی بس جتنی لمبائی بنتی ہے۔
یہ چھوٹا چاند نظام شمسی کی جانب اپنا سفر دوبارہ شروع کرنے سے قبل 25 نومبر تک زمین کے گرد مدار میں گردش کرتا رہے گا۔
نئے چاند کو کس طرح سے دیکھا جا سکتا ہے؟
یہ بات بھی اپنی نوعیت میں بڑی ہی دلچسپ اور منفرد ہے کہ خلابازوں کو 57 دنوں تک اس نئے چاند پر تحقیق کرنے اور اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
خلا پر تحقیق کرنے والے ماہرین اور عام لوگ نئے چاند کو پروفیشنل 30 انچ ٹیلی سکوپ کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں۔
تاہم اسے عام طور پر استعمال ہونے والی دوربین یا پھر کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔
Asteroid 2024 PT5, discovered August 7, will become a "mini-moon" from September 29 to November 25, 2024. The 10-meter NEO will be temporarily captured by Earth's gravity but won't complete a full orbit before returning to its solar path. pic.twitter.com/Z5lkqAcGEv
— SyeClops (@SyeClops) September 26, 2024