Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں اور غیرملکیوں نے ایک ہفتے کے دوران کتنی خریداری کی؟

جدہ کے شہریوں نے ایک ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 207 ملین پوائنٹس آف سیل آپریشنز کے ذریعے 13 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے گئے۔
جبکہ اس سے قبل کے ہفتے میں 11 ارب 97 کروڑ 22 لاکھ 76 ہزار ریال کے خرچ کیے گئے تھے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ‘ساما‘ کا کہنا ہے  22 سے 28 ستمبر 2024 کے دوران مملکت میں رہنے والوں نے 13 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر 81 کروڑ 80 لاکھ 66 ہزار ریال جبکہ تعمیراتی سامان کی خریداری پر 36 کروڑ 31 لاکھ 48 ہزار ریال، تعلیم پر 10 کروڑ 15 ہزار ریال خرچ کیے۔
 الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 25 کروڑ 98 لاکھ 21 ہزار ریال، گیس سٹیشن پر 92 کروڑ 80 لاکھ 67 ہزار ریال، صحت پر 89 کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار ریال، فرنیچر پر 39 کروڑ 55 لاکھ 43 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دورن ہوٹلنگ پر 23 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار ریال، زیورات پر 24 کروڑ 39 لاکھ 37 ہزار ریال، عوامی سہولتوں پر 54 کروڑ 2 لاکھ 8 ہزار ریال، متفرق اشیا اور خدمات پر ایک ارب 62 کروڑ 73 لاکھ 24 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
ساما کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تفریح و ثقافت پر 30 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر ایک ارب 98 کروڑ 88 لاکھ ریال، کھانے اور مشروبات پر 2 ارب 14 کروڑ 62 لاکھ 37 ہزار ریال، مواصلات پر 11 کروڑ 63 لاکھ 34 ہزار ریال، ٹرانسپورٹ پر 74 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار ریال اور دیگر پر 2 ارب 16 کروڑ 52 لاکھ 43 ہزار ریال  کے اخراجات ہوئے۔
 گزشتہ ایک ہفتے میں مملکت کے مختلف شہروں میں اخراجات کے حوالے سے ریاض سرفہرست رہا جہاں کے شہریوں نے 4 ارب 49 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
دوسرے نمبر پر جدہ کے شہری رہے جنہوں نے ایک ارب 82 کروڑ 96 لاکھ 90 ہزار ریال خرچ کیے جبکہ دمام کے شہری 65 کروڑ 87 لاکھ 15 ہزار ریال خرچ کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
 رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے رہنے والوں نے گزشتہ ایک ہفتے میں 51 کروڑ 57 لاکھ 81 ہزار ریال جبکہ مکہ مکرمہ کے رہنے والوں نے 50 کروڑ 48 لاکھ 37 ہزار ریال خرچ کیے۔
تبوک کے شہریوں نے 26 کروڑ 51 لاکھ 72 ہزار ریال، حائل میں 22 کروڑ 9 لاکھ 8 ہزار ریال، ابھا کے میں 16 کروڑ 78 لاکھ 45 ہزار ریال، بریدہ میں 32 کروڑ 21 لاکھ 68 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
 الخبر کے رہائشیوں نے 38 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار ریال جبکہ دیگر شہروں کے لوگوں نے 4 ارب 2 کروڑ،78 لاکھ 73 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: