Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: ایک ہفتے میں لوگوں نے کتنے ارب ریال خرچ کیے؟

سب سے زیادہ رقم ہوٹلنگ  پرخرچ کی گئی۔  (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے میں 11.2 ارب ریال کی خریداری کی گئی۔ سب سے زیادہ رقم ہوٹلنگ پر خرچ ہوئی۔  
سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 12 سے 18 نومبر کے دوران مختلف اشیا کی خریداری کے حوالے سے  1 لاکھ 80 ہزار ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئی جن میں مجموعی طورپر11.2 ارب ریال کا لین دین ہوا۔ 
سب سے زیادہ رقم کھانے پینے پر لگی جس میں 1.7 ارب ریال خرچ کیے گئے بعدازاں 1.3 ارب ریال مختلف اشیا کی خریداری پر خرچ ہوئے۔ 
ٹرانسپورٹیشن کے شعبے کے حوالے سے 698.9 ملین ریال کی ٹرانزکشن ریکارڈ کی گئی ۔ سونے کے زیورات کی خریداری پر 191 ملین ریال خرچ کیے گئے جبکہ 114.2 ملین ریال تفریحی سامان اور348 ملین ریال رہائشی ہوٹلز اورفرنشڈ اپارٹمنٹس کی مد میں خرچ ہوئے۔ 
سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں مزید کہا گیا ہے کہ 273.3 ملین ریال فرنیچر کی خریداری جبکہ 681.6 ملین ریال صحت عامہ پرخرچ کیے گئے۔ 
پیٹرول اسٹینشز پرگزشتہ ایک ہفتے کے دوران 776.5 ملین ریال کی ٹرانزکشن ریکارڈ کی گئی جبکہ الیکٹرانک اوربجلی کے سامان کی خریداری پر209.5 ملین ریال خرچ کیے گئے۔ 
تعمیرات کی مد میں 340.8 ملین ریال جبکہ گارمنٹس اورجوتوں کی خریداری پر صارفین کی جانب سے 735.3 ملین ریال خرچ کیے گئے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: