Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی ترقی کا خفیہ نسخہ کیا ہے، سعودی وزیر خزانہ نے بتادیا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا سعودی عرب آج  مختلف ملک بن چکا ہے۔( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے’ سعودی عرب آج  مختلف ملک بن چکا ہے۔ جس نے 7 برس پہلے مملکت کو دیکھا تھا آج اسے وہ قطعی طور پر مختلف دکھائی دے گا‘۔
سبق نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ’سعودی عرب نے جس خفیہ نسخے کا استعمال کیا وہ نجی شعبے کو بااختیار بنانا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’پائیدار ترقی کے لیے ٹھوس اور جامع بنیادوں پر طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے، جو مستحکم اور واضح سیاسی موقف سے ہم آہنگ ہوں‘۔
نجی شعبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’ نجی شعبہ دراصل بڑی تبدیلیوں اور سیاسی خطروں کو پسند نہیں کرتا۔ سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں خاص طور پربنیادی منصوبہ بندی کے ڈھانچوں کے حوالے سے یہ بہت ضروری ہے‘۔
الجدعان کا کہنا تھا’ آج سعودی عرب میں جو تبدیلی دکھائی دے رہی ہے وہ مملکت کے وژن 2030 کی وجہ سے ہے، اسی وژن نے عوام کو ایک محور پر جمع کیا‘۔
سعودی وزیر خزانہ نے کہا  ’آگر آج آپ سعودی عرب کا وزٹ کریں اور اس کا تقابل 7 برس پہلے سے کریں تو قطعی طور پر آپ کو مکمل مختلف ملک دکھائی دے گا‘۔

شیئر: