کارکن کے والدین کو میڈیکل انشورنس فراہم کرنا آجر کے ذمہ ہے؟
کارکنوں کو طبی بیمہ فراہم کرنا آجر کی ذمہ داری ہے (فوٹو، ایس پی اے)
ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے آجر اس بات کا پابند نہیں کہ کارکن کے والدین کا طبی بیمہ کرائے۔ میڈیکل انشورنس کارکن، اس کی اہلیہ اور بچوں کا کرایا جاتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ایک سائل نے انشورنس کونسل کے ایکس اکاونٹ پر سوال کیا جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ ’میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہوں کیا آجر میرے والدین کو طبی بیمہ پالیسی جاری کرانے کا پابند ہے؟‘
سوال کے جواب میں کونسل کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے بیمہ پالیسی آجر کے لیے لازمی امر نہیں البتہ یہ سہولت اختیاری ہے، تاہم اگر آجر اپنی جانب سے یہ والدین کے لیے طبی بیمہ پالیسی فراہم کرتا ہے تو یہ کارکن کے لیے اضافی سہولت ہوگی ۔
واضح رہے کہ مملکت میں محنت قانون کے مطابق کارکنوں کو میڈیکل انشورنس پالیسی فراہم کرنا آجر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پالیسی فراہم کیے بغیر کارکن کا اقامہ تجدید یا جاری نہیں کرایا جاسکتا۔