Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے تین ارب ڈالر کے صکوک جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی

’5 سال اور 10 سال کے بین الاقوامی صکوک سے 3 بلین ڈالر جمع کئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے 3 بلین ڈالر کے صکوک  تیار کرلیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے امریکی سینٹرل بینک کی طرف سے منافع ریٹ میں 50 بیسڈ پوائنٹ کم کرنے کے فیصلے بعد صکوک کا اجرا کرنے والی ہے۔
سعودی آرامکو کمپنی امریکی ڈالر میں 5 سال اور 10 سال کے بین الاقوامی صکوک جاری کرکے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
5 سال کے لیے جاری ہونے والے صکوک  کے منافع کی شرح 4.250 فیصد ہے جبکہ 10 سال کے لیے جاری ہونے والے صکوک کا منافع 4.750 فیصد ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’صکوک خریدنے کے لیے ابھی تک 22 بلین ڈالر کی آفر ہوئی ہے جو پیش کئے جانے والے صکوک کی قیمت سے 7 فیصد زیادہ ہے‘۔
اعلان شدہ شرائط کے مطابق صکوک بینکوں کے ذریعہ سرمایہ کاروں تک پہنچ سکتے ہیں۔
قبل ازیں جولائی میں سعودی آرامکو نے پہلی مرتبہ تین سال کے لیے امریکی ڈالرمیں سکوک جاری کرکے 6 بلین ڈالر جمع کئے تھے۔
توقع کی جارہی ہے کہ آرامکو کمپنی رواں سال 2024 میں مجموعی طور پر 124.3 بلین ڈالر کے ڈیوڈینڈ تقسیم کرے گی۔
 

شیئر: