Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دسمبر تک موسم اعتدال پر مائل

’رات کے وقت ٹھنڈے جھونکے محسوس ہوں گے جبکہ دن کے وقت گرمی انتہائی کم رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ آج سے لے کر دسمبر تک سعودی عرب کا موسم اعتدال پر مائل رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسم کے اعتبار سے ہم سال کے بہترین دنوں میں داخل ہورہے ہیں جس میں رات کے وقت ہوا کے ٹھنڈے جھونکے محسوس ہوں گے جبکہ دن کے وقت گرمی انتہائی کم رہے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سایہ میں بیٹھنے سے موسم کا لطف اٹھایا جائے گا، گرما کی حدت صرف دوپہر تک محدود ہوگی ، صبح کے وقت موسم بہار کی کیفیت ہوگی، شام کو خزاں کا سا ماحول محسوس ہوگا جبکہ رات کو ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور باحہ میں تیزہوا کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ کے جنوبی حصے میں مطلع قدرے گرد آلود ہوگا‘۔
’جنوبی ریجن کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اور اسی سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن میں بھی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ درجہ حرارت 41 ڈگری ہوگی جبکہ ریاض، حفر الباطن اور دمام میں 40 اور 39 ڈگری ہوگی‘۔
’ادھر جنوب میں موسم سرد رہے گا جہاں ابہا میں 11 ڈگری، طریف، القریات، ابہا اور باحہ میں 16 سے 18 ڈگری رہے گی‘۔
 

شیئر: