Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا ٹرام منصوبے پر کام کا آغاز، 2027 میں تکمیل

’ابتدائی مرحلے میں ٹرام کے لیے 22.4 کلو میٹر ٹریک بنایا جائے گا جس میں 17 سٹیشن ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
العلا ٹرام منصوبے پر کام کا آغاز 20 اکتوبر کو ہوگا جبکہ توقع ہے کہ 2027 تک اس کی تکمیل ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العلا رایل اتھارٹی نے ٹرام منصوبے کے لیے ٹینڈر جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’منصوبے کے لیے متعدد حکومتی و نجی اداروں کے درمیان شراکت ہے‘۔
’ابتدائی مرحلے میں ٹرام کے لیے 22.4 کلو میٹر ٹریک بنایا جائے گا جس میں 17 سٹیشن ہوں گے‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’العلا ٹرام الیکٹرک ہوگا اور اپنی نوعیت کے اعتبار انتہائی جدید رہے گا‘۔
’یہ دنیا کا سب سے طویل ٹریک ٹرام ہوگا جو کیبل کے بغیر چلے گا‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’ٹرام کو العلاانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 5 تاریخی علاقوں سے جوڑا جائے گا جن میں العلا اولڈ سٹی، دادان، عکمہ پہاڑ اور الحجر تاریخی شہر شامل ہیں‘۔

شیئر: