جاپان کے شہر ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر دوسری عالمی جنگ کا دبا ہوا امریکی بم پھٹنے سے رن وے پر بڑا گڑھا پڑ گیا جس کے بعد 80 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق بدھ کے روز مغربی جاپان میں واقع میازاکی ایئرپورٹ پر جب دھماکہ ہوا اس وقت قریب کوئی طیارہ موجود نہیں تھا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
-
جرمنی: دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا 500 کلو وزنی بم برآمدNode ID: 523036
-
جنگ عظیم اول میں بلیوں کا استعمال کیسے کیا گیا؟Node ID: 838461
-
شارجہ ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکامNode ID: 879739
جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور پولیس کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دھماکہ 500 پاؤنڈ کے امریکی بم کی وجہ سے ہوا، جبکہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایئرپورٹ کے قریب واقع ایوی ایشن سکول کی طرف سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دھماکے کے بعد اسفالٹ کے ٹکڑے ہوا میں اڑ رہے تھے۔
جاپان کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں ٹیکسی وے میں مبینہ طور پر تقریباً 7 میٹر چوڑا اور 3 فٹ گہرا گڑھا دکھایا گیا ہے۔