Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

نشہ آور گولیاں فلیش لائٹوں میں چھپائی گئی تھیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
شارجہ پورٹس، کسٹمز اینڈ فری زونز اتھارٹی نے کہا ہے کہ شارجہ ایئرپورٹ پر 8 ہزار 716 کلو گرام مشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی۔
اتھارٹی نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کو ایک غیرملکی پرواز کے ایک مسافر کے کارڈ بورڈ پیکیجز پر شک ہوا۔
معائنہ کرنے پر ان پیکیجز سے 10 ہزار 934 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی جن کا جو فلیش لائٹوں میں چھپائی گئی تھیں۔ نشہ آور گولیوں کا وزن 8 ہزار 716 کلو گرام تھا۔
کسٹم انسپیکٹرز نے پیکیجز کا جائزہ لیا تو ان میں مشتبہ مواد موجود تھا، جس میں دس ہزار 934 نشہ آور گولیاں شامل تھیں جن کا وزن 8 ہزار 716 کلو گرام تھا  فلیش لائٹوں میں چھپائی گئی تھیں۔
 بیان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط کی جانے والی منشیات کو قانونی کارروائی کےلیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
اتھارٹی نے منشیات کی سمگلنگ کی کوششوں سے نمنٹے کےلیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شیئر: