Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنیوا میں ’خشک سالی سے بچاؤ پر‘ کانفرنس میں سعودی عرب کی شرکت

ڈاکٹر ایمن غلام نے سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ فوٹو واس
سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (این سی ایم) کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے خشک سالی سے متعلق چیلنجوں سے براہ راست نمٹنے کے لیے عالمی پیمانے پر مضبوط روابط استوار کرنے پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق ڈاکٹر ایمن غلام نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں خشک سالی سے بچاؤ کے لیے ہونے والی کانفرنس میں شامل سعودی وفد کی قیادت کی۔
ڈاکٹر غلام نے گذشہ روز بدھ کو اختتام پذیر ہونے والی کانفرنس میں ’دی انٹرنیشنل ڈراؤٹ ریسیلینس آبزرویٹری کی نقاب کشائی: عالمی خشک سالی کی لچک میں انقلاب‘، کے زیر عنوان ایک سیشن کی صدارت کی۔
سعودی وفد نے سائنسدانوں اور منصوبہ سازوں سمیت خاص طور پر نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایمن نے ریاض میں تین سے 13 دسمبر کو ’COP16‘ ہونے والی کانفرنس میں بین الاقوامی سائنسی برادری کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔
ڈاکٹر غلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ریاض کانفرنس میں زمینی انحطاط اور خشک سالی کے ساتھ ساتھ ان کے سماجی، ماحولیاتی اور اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں اضافے کی فوری ضرورت پر زور دیا جائے گا۔‘
انہوں نے اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (COP16) کے لیے کلیدی پارٹنر کے طور پر بین الاقوامی خشک سالی سے بچنے والے اتحاد کے کردار پر روشنی ڈالی۔

نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے سائنسدانوں نے کانفرنس میں حصہ لیا۔ فوٹو:واس

جنیوا کانفرنس میں مملکت نے COP16 کے لیے خشک سالی پر توجہ مرکوز کرنے والے دو اقدامات ‘ریاض عالمی خشک سالی سے بچنے والی شراکت داری اور WMO انٹرنیشنل انیشیٹو فار ارلی وارننگ آف ڈسٹ اینڈ سینڈ سٹورم‘ تجویز کیے ہیں۔
ڈاکٹر غلام اس اہم تقریب کے لیے وزیر کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اپنی تقریر میں ڈاکٹر غلام نے خشک سالی کی نگرانی اور تحقیق سے متعلق سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے کلیدی اقدامات اور مملکت بھر میں موسمیاتی نیٹ ورکس میں ابتدائی انتباہی نظام پر مزید روشنی ڈالی۔

 نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی خشک سالی کی تحقیق پر متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ فوٹو گیٹی امیجز

سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی مملکت میں بارشوں کو بڑھانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام چلاتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں، دھول کے طوفان اور ہوا کے معیار پر وسیع تحقیق کرتا ہے۔
جس سے خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں ماحولیاتی قیادت کے لیے سعودی عرب کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
مزید برآں سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں خشک سالی کے اشاریوں کو بہتر بنا کر اور ممالک کے درمیان خشک سالی کے تغیرات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی ماڈل کے نمونوں کے ساتھ خشک سالی کے حالات کی منصوبہ بندی کر کے ان کی نگرانی اور جائزہ لے رہا ہے۔
 

شیئر: