Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بدھ سے اتوار تک بارش کا الرٹ

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ (فوٹو: ایکس شہری دفاع)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے بدھ 9 اکتوبر سے آئندہ اتوار تک مملکت کے کچھ علاقوں میں  بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق کے مطابق محکمہ بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔
’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے ’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔ 
بیان میں کہا گیا’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کی زد میں رہیں گے ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ طائف، میسان، اضم اور العرضیات اس سے متاثر ہوں گے۔
جبکہ مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، اللیث، القنفذہ، الخرمہ، تربہ، رنیہ اور المویہ میں  ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
باحہ، عسیر اور جازان ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ الشرقیہ اور مدینہ منورہ ریجن درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔

شیئر: