Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطالوی سفیر کا دومتہ الجندل میں آثار قدیمہ کا دورہ

ہیریٹیج کمیشن سے کر دومتہ الجندل سائٹ پر کھدائی کا تحقیقی کام جاری ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں اطالوی سفیر کارلو بالڈوکی نے حال ہی میں دومتہ الجندل کے تاریخی نخلستان میں اطالوی آثار قدیمہ کے مشن کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق دومتہ الجندل کھنڈرات کا قدیم شہر ہے جسے الجوف بھی کہا جاتا ہے، جس سے مراد وادی سرحان ہے یہاں مملکت اور اٹلی کے درمیان قریبی ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
سعودی آثار قدیمہ کے 2009 میں قائم ہونے والے مشن اور نیپلز اورینیٹل یونیورسٹی کے پروفیسر رومولو لوریٹو کی سربراہی میں حال ہی میں دومتہ الجندل میں 2024 تا 2029 کھدائی اور مطالعہ کے لیے نئے پانچ سالہ منصوبے کی اجازت حاصل کی گئی ہے۔
مملکت کی شمال مغربی ریجن الجوف کے علاقے میں نبطین دور کے آثار کی سائٹس پر اس منصوبے کے تحت کھدائی کا کام کیا جائے گا۔
اطالوی سفیر بالڈوکی نے سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیا ہے۔
آئندہ پانچ سالہ منصوبے میں آثار قدیمہ سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ سعودی اہلکاروں کو تربیت بھی دی جائے گی۔
پروفیسر رومولو لوریٹو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ’ اٹلی آثار قدیمہ کے میدان میں ثقافتی سفارت کاری کی  بدولت اپنے علم، روایات اور مہارت کو بہت سے دوست ممالک تک پہنچانے میں کامیاب ہوتا ہے۔‘

مملکت اور اٹلی کے درمیان قریبی ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی وزارت ثقافت کے ہیریٹیج کمیشن کے ساتھ مل کر دومتہ الجندل سائٹ پر 2009 سے مشترکہ طور پر تحقیقی کام جاری ہے۔
ریاض میں اطالوی سفارت خانہ آئندہ سال سعودی طلباء کے لیے آثار قدیمہ کا تربیتی پروگرام پیش کرےگا جس میں حالیہ برسوں میں اطالوی مشن کی کھدائی کی مہموں کے نتائج پر مبنی نمائش کا بھی اہتمام ہو گا۔
 

شیئر: