Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 6 ریجنوں میں بارش اور غبار

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف اور شفا میں رات 9 بجے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے  کہا ہے کہ آج ہفتے کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور غبار کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ رہاط، مدرکہ، طائف، شفا اور میسان میں رات 9 بجے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے‘۔
’بحرہ، الکامل، جموم، شعیبہ، القنفذہ، رنیہ اور تربہ میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے شہروں الحناکیہ، وادی الفرع، العلا اور خیبر میں بھی ہلکی بارش ہوگی تاہم دن بھر مطلع غبار آلود رہے گی‘۔
ریاض ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’الدوادمی اور عفیف میں ہلکی بارش ہوگی اور تیز ہوا چلے گی‘۔
’الباحہ ریجن کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکا ن ہے جس سے سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت عسیر ریجن اور جازان ریجن کے بھی کئی شہروں میں ہوگی جہاں رات 9 بجے تک گرج چمک رہے گی‘۔

شیئر: