Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 7 غیر ملکی گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔(فوٹو: محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث سات غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو موصول ہوئی جس میں چند غیرملکیوں کو لڑائی کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
پولیس نے ملزمان کی شناخت  سائبرکرائم کنٹرول یونٹ کی مدد کی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔
ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا جبکہ وڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے کی تلاش بھی جاری ہے۔
علاوہ ازیں ریاض پولیس نے عوامی مقام پر لڑائی کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پرلڑائی کی وڈیو وائرل تھی۔
 ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  ریاض کےعلاوہ المزاحمیہ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پروائرل تھی جس میں عوامی مقام پر دو افراد کو لڑائی کرتے دیکھا گیا تھا۔
 وڈیو سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ سائبرکرائم کی مد میں اس شخص کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا گیا جس نے وڈیو بنا کراسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

شیئر: