قطری انٹیلی جنس افسر امارات کے خلاف سازشوں کا انکشاف کرے گا
ابوظبی: اماراتی ٹی وی چینلز پر آج قطر کی انٹیلی جنس کے ایک افسر کا اقراری بیان نشر ہوگا۔ امارات میں قید قطری انٹیلی جنس افسر کا نام حمد علی محمد علی الحمادی ہے ۔ وہ ٹی وی پر آکر امارات کے خلاف قطری سازشوں کا انکشاف کرے گا۔ یہ پروگرام آج جمعرات کو امارات کے وقت کے مطابق ابوظبی ٹی وی چینل پر رات7.30بجے دکھایا جائے گا۔