Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں تاریخی مقامات کا دورہ کرنے العلا پہنچ گئے

’الحجر کے تاریخی علاقے میں انہیں قدیم زمانے کے آثار کے متعلق بریفنگ دی گئی‘ ( فوٹو: واس)
فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں تاریخی مقامات کا دورہ کرنے العلا پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الحجر کے تاریخی علاقے میں انہیں قدیم زمانے کے آثار کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور دیگر وزرا ان کے ہمراہ تھے۔
فرانسیسی صدر میکخواں نے قصر الفرید دیکھا اور چٹانوں سے بنائے گئے محلات اور نقوش کی تعریف کی ہے۔
اسی انہیں قصر البنت اور العلا کے دیگر مقامات کا بھی وزٹ کرایا گیا ہے۔

شیئر: