Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور صدر السیسی کی ملاقات، سعودی مصری کونسل سے متعلق معاہدہ

0 seconds of 1 minute, 21 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
01:21
01:21
 
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے الاتحادیہ پیلس میں ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور مصری صدر نے دونوں ملکوں کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کیے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
عرب و اسلامی امور، مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور پر خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر السیسی کی موجود گی میں سعودی، مصری سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام  اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تحفظ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور دیگر وزرا اور عہدیدار موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد سرکاری دورے پر مصر پہنچے تو صدر السیسی نے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی، وزرا اور اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد کو قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروٹوکول کے ساتھ الاتحادیہ پیلس لایا گیا،جہاں سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
 شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ باہمی تشویش کے اہم امور پر توجہ مرکوز رہے گی۔

شیئر: