فیشن کی دنیا میں 2021 میں قائم کیا گیا یہ منفرد برانڈ خاص طور پر اون سے تیار کی گئی دستکاری والے ہینڈ بیگز اور ٹوپیوں کے لیے معروف ہے۔
یہ برانڈ مراکش کی بھیڑوں سے اون حاصل کر کے ایسی دستکاری تیار کرتا ہے جو ہزاروں سال پرانا فن ہے اور ملک کی ثقافتی شناخت کا لازمی جزو ہے۔
بھیڑوں سے حاصل کردہ اون سے تیار کیا گیا خاص قسم کا کپڑا زمانہ قدیم میں انتہائی مقبول ٹیکسٹائل پیداوار مانا جاتا رہا ہے۔
اون کے ریشوں کو ہاتھ سے کھول کر جو محنتی عمل ہے اسے پانی اور صابن کی مدد سے صاف کر کے مختلف رنگ دیئے جاتے ہیں۔
یہ تکنیک مراکش کے کاریگروں میں کئی نسلوں سے جاری رہی ہے، خاص طور پر اٹلس پہاڑوں میں جہاں سے جیان بومیڈین اپنے معروف برانڈ کے لیے اون حاصل کرتی ہیں۔
مراکش کے اس علاقے سے حاصل کی گئی اون میں بہت ساری حیرت انگیز خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ انتہائی ملائم ، ایک جیسے ریشوں کے ساتھ پائیدار اور خوبصورت نظر آتی ہے۔
بومیڈین کے لیے فیشن صرف جمالیات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ روایتی دستکاریوں کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے مثبت اقدام ہے۔
جیان کا کہنا ہے ’ہمارا نقطہ نظر اٹلس کے پہاڑوں پر بھیڑیں پالنے والوں سے لے کر کاریگروں تک تمام سطحوں پر اون کو اپنی مصنوعات کے لیے انتہائی احتیاط سے تیار کرتے ہیں۔
فیشن ٹرسٹ عربیہ ایوارڈ جیان بومیڈین اور ان کے معروف دستکاری برانڈ کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔
اس برانڈ کے ہینڈ بیگ اور ٹوپیاں تیار کرنے کے لیے اون کو مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے جس میں پانچ سے سات دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔
جیان بومیڈین کا کہنا ہے ’فیشن ٹرسٹ ایوارڈ جیتنے سے ہم اپنے کام کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں جو فقط مصنوعات بنانے کے لیے نہیں بلکہ قدیم تکنیک کو محفوظ رکھنے کے لیےاہمیت کا حامل ہے۔‘
فیشن ٹرسٹ ایوارڈز کی ایڈوائزری کمیٹی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی جمع کرائی گئی درخواستوں میں سے 18 فائنلسٹوں کا انتخاب کیا ہے۔