فضائی ایمبولینس مارکیٹ ویلیو 337 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی
’فضائی ایمبولینس مارکیٹ میں سالانہ مرکب شرح نمو 6.1 فیصد ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مارکیٹ ریسرچ کے عالمی اداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں فضائی ایمبولینس مارکیٹ کا حجم 2030 تک 337.7 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی اداروں نے کہا ہے کہ ’فضائی ایمبولینس مارکیٹ میں سالانہ مرکب شرح نمو 6.1 فیصد ہے‘۔
اداروں نے کہا ہے کہ ’ملک میں صحت خدمات کی بہتری اور بڑے ہسپتالوں کی چین میں وسعت اس نمو کے بنیادی أسباب ہیں‘۔
خیال رہے کہ مشرق وسطی اور افریقہ میں فضائی ایمبولینس خدمات میں سعودی عرب کا حصہ 21.9 فیصد ہے‘۔