Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت متعدد شہروں میں تیز ہوا، دیگر میں بارش

’بعض ریجنوں میں بارش، بعض میں تیز ہوا اور دیگر میں گرد و غبار کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الباحہ، عسیر، جازان، حائل، تبوک اور قصیم کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق محکمے نے کہا  ہے کہ ’مذکورہ ریجنو ں میں کہیں بارش، کہیں تیز ہوا اور کہیں گرد و غبار کا امکان ہے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’آج جدہ اور رابغ میں تیز ہوا چلے گی جبکہ طائف، الشفا، اضم، بنی یزید، یلملم، میسان اور العرضیات میں گرج چمک رہے گی‘۔
’اسی طرح الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں گرد وغبار رہے گا اور یہ کیفیت رات 9 بجے تک ہوگی‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے شہروں الرایس، ینبع، الحناکیہ، العلا اور خیبر میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے اور یہ کیفیت  شام 5 بجے تک رہے گی‘۔
’ریاض ریجن میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس سے حد نگاہ متاثر رہنے کے امکانات ہیں اور اس کیفیت سے الدوادمی، الرین، القویعیہ اور عفیف زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ، جازان اور عسیر میں بارش، حائل، تبوک اور قصیم میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی‘۔

شیئر: