Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر ملکی گداگر خواتین گرفتار

’ادارے نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ گداگروں کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہ کی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جدہ کی مختلف دکانوں، مالز اور کارپارکنگ علاقوں میں  متعدد گداگر خواتین گرفتار کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ ’شہر کے معروف مال کی کار پارکنگ میں ایک خاتون گداگر کی اطلاع ملی‘۔
’اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی تارک وطن ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ایک اور کار پارکنگ علاقے میں بالواسطہ طور پر گداگری کرنے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’وہ پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی‘۔
’گرفتاری پر معلوم ہوا کہ وہ یمنی تارک وطن ہے اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے‘۔
’اسی طرح متعدد دکانوں کے سامنے اور شاپنگ مالز کے سامنے بھی غیر ملکی گداگر خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
ادارے نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ گداگروں کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہ کی جائے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ جہاں کہیں بھی نظر آئیں تو فوری طور پر ہمیں مطلع کیا جائے تاکہ اس معاشرے سے اس منفی رویہ کا خاتمہ ہوسکے‘۔
 

شیئر: