Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسرے، لیبارٹری ٹیکنیشن اور دیگر شعبوں میں سعودائزیشن کا آغاز کب؟

مراحلہ وار سعودائزیشن کا آغاز 17 اپریل 2025 سے کیا جائے گا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں صحت کے شعبے میں مزید چار پروفیشن کے لیے سعودائزیشن کے تناسب کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق  وزارت افرادی قوت اور صحت کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا کہ’ ایکسرے ٹیکنیشن، لیبارٹری ٹیکنیشن، نیوٹریشنز اور فزیوتھراپی کے شعبوں میں مراحلہ وار سعودائزیشن کا آغاز 6 ماہ بعد 17 اپریل 2025 سے کیا جائے۔
وزارت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے’ پہلے مرحلہ میں مملکت کے بڑے شہروں ( جدہ ، ریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، دمام اورالخبر) میں سعودائزیشن کا آغاز کیا جائے گا‘۔
دوسرے مرحلے کا آغاز احکامات کے اجرا کے ایک برس بعد 17 اکتوبر 2025 سے کیا جائے گا جس کے تحت مملکت کے تمام علاقوں میں قائم نجی شعبے میں سعودائزیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
امور صحت سے تعلق رکھنے والے نجی اداروں کے جن چار شعبوں میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلے کاآغاز ہو گا۔
ایکسرے کے شعبے میں 65 فیصد سعودی کارکن کو تعینات کیا جائے گا جبکہ لیبارٹری سیکٹر میں 70 فیصد، نیوٹیشن میں 80 اورفزیوتھراپی کے شعبے میں سعودیوں کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے ’شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں جو تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں انہیں روزگار مہیا کرنا ضروری ہے‘۔

شیئر: