Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے ایک ماہ میں کتنے اقامے جاری یا تجدید کرائے گئے

کار نمبر پلیٹ رپلیسمنٹ کے لیے 62467 آن لائن خدمات حاصل کی گئیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 کے دوران آن لائن پورٹل ’ابشر افراد‘ اور ’ابشر اعمال‘ کے ذریعے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 90 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ کارروائیاں مکمل کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ستمبر میں ’ابشر افراد‘ کے ذریعے 67 لاکھ 18 ہزار 500 سے زیادہ ای ٹرانزیکشن کی گئیں۔
 ابشر افراد کے ذریعے مملکت میں رہنے والوں نے ’احوال المدنیہ‘ میں شناختی تصدیق کے لیے 81504 خدمات انجام دیں۔
اس کے علاوہ ابشر افراد میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے ذریعے 2 لاکھ 86 ہزار 43 اقامے جاری و تجدید کرائے گئے۔ 2 لاکھ 22 ہزار 968 خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے جاری کرائے گئے۔
سعودی ای پاسپورٹ جاری و تجدید کرانے کے لیے 96341 آپریشنز انجام دیے گئے۔ ان میں 20753 پاسپورٹ 10 سال سے کم عرصے کے لیے جاری و تجدید کی سروس حاصل کی گئی۔
اسی طرح ایگزٹ ری انٹری ویزا کی میعاد میں توسیع کے لیے 18702، ٹرانسپورٹیشن سروس کے حوالے سے 13230، فائنل ایگزٹ کی منسوخی کے لیے 8687، آزمائشی مدت کے دوران فائنل ایگزٹ جاری کرانے کی 4607 کارروائیاں کی گئیں۔
 ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ابشر پر وہیکل رجسٹریشن کی تجدید کے لیے ایک لاکھ 31 ہزار 826، گاڑیوں کی ریپیئرنگ کے اجازت نامے کے لیے ایک لاکھ 2 ہزار 990، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے 71589، ڈرائیونگ اجازت نامے کے لیے  درخواست 70373، کار نمبر پلیٹ رپلیسمنٹ کے لیے 62467، گاڑی کی فروخت کے لیے 35010، لاوارث یا خراب گاڑیوں کو اپنے نام سے ہٹوانے کی خدمات کے لیے 14005 اور گاڑیوں کی انشورنس کی درستگی کی خدمات کے لیے 8932 آپریشنز انجام دیے گئے۔
ابشر کے ذریعے ستمبر میں پوسٹل سروسز کے لیے 148808 درخواستیں، 2935 مختلف تفصیلات اور فنگر پرنٹس کے لیے جبکہ 77355 خدمات ابشر رپورٹنگ سروس کے حوالے سے خدمات حاصل کی گئیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے ستمبر 2024 میں ’ابشر اعمال‘ کے ذریعے بھی 22 لاکھ 98 ہزار 800 کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: