بینک فراڈ کی رپورٹ ’ابشر‘ کے ذریعے کیسے کی جائے ؟
جمعرات 25 جولائی 2024 20:22
پورٹل پر لاگ ان ہونے کے بعد امن عامہ کے براوز کا انتخاب کریں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے بینک سے رقم چوری ہونے کی رپورٹ باسانی کرائی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کے پورٹل ’ابشر‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینک کارڈ ’مدی‘ کے ذریعے رقم چوری ہونے پر بلا تاخیر رپورٹ کرائی جائے۔
سبق نیوز کے مطابق ابشر پلیٹ فارم کی انتظامیہ نے ’مدی‘ کارڈ ہولڈرز کی سہولت کے لیے رقم چوری ہونے کی صورت میں رپورٹ کرانے کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
ابشر پورٹل پر لاگ ان کرنے کے بعد ’خدماتی‘ (مائی سروسز) براوز کوکلک کریں بعدازاں امن عامہ کے سیکشن کا انتخاب کیا جائے جہاں ’مالیاتی فراڈ‘ کے انتخاب کرکے اس میں درکار تفصیلات کا اندراج کیا جائے جس میں چوری ہونے والی رقم اور وقت وغیرہ کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔
تمام تفصیلات درج کرنے کے بعد ابشر پورٹل کے ذریعے ہی اسے اپ لوڈ کردیا جائے جس کے بعد درخواست گزار کے موبائل پر میسیج کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ رپورٹ درج ہو چکی ہے اور اس کا فالو اپ نمبر کیا ہے۔