نئی دہلی۔۔۔۔این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند 23جون کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرینگے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی ، بی جے پی سربراہ امیت شاہ اور اتحاد کے تمام رہنما موجود ہونگے۔ان کی تائید وزیر اعظم نریندر مودی کرینگے۔دریں اثناء رام ناتھ کووند نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور ان کے اہل خانہ سے ان کی رہائش جاکر ملاقا ت کی۔صدارتی انتخاب 17جولائی کو ہوگا جبکہ صدر پرنب مکھر جی 25جولائی کو عہدہ چھوڑ دینگے۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔