Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات کنکریٹ سے بنی چکی میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی کسٹم و زکوۃ اتھارٹی نے ’حالۃ عمار‘ چیک پوسٹ پر بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
منشیات کنکریٹ سے بنائی گئی چکی میں چھپا کرسمگل کی جارہی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق کسٹم اتھارٹی نے بیرون مملکت سے لائے جانے والے کمرشل سامان کا مخصوص طریقوں سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ کنکریٹ کی چکی جو بظاہر ٹھوس معلوم ہوتی تھی کے اندر کچھ چھپایا گیا۔
کسٹم اہلکاروں نے چکی کو توڑا تو اس میں رکھے ہوئے پیکٹس برآمد ہوئے جس میں نشہ آورگولیاں موجود تھیں۔ برآمد ہونے والی گولیوں کی تعداد 12 لاکھ تھی۔
کسٹم اہلکاروں نے ضبط کی جانے والی نشہ آورگولیاں برآمد کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے کیس محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا۔
اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول اتھارٹی نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: