Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اردن میں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کےلیے معاہدہ

سعودی وزیر داخلہ نے ریاض میں اردن کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں اردن کے ہم منصب مازن عبداللہ الفرایا کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھان کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور اردن کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد غیرقانونی سمگلنگ، منشیات، نشہ آور اشیا اور کیمیائی مادوں کی غیر قانونی سمگنگ کی روک تھام ہے۔

شیئر: