Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سپین میں اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اس موقع پر سپین میں سعودی سفیر شہزادی ھیفاء بھی موجود تھیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف جو سپین کے سرکاری دورے پر ہیں جمعے کو میڈرڈ میں ہسپانوی وزیر صنعت و سیاحت جورڈی ھیریو اور وزیر معیشت و تجارت کارلوس کورپو سے ملاقاتیں کیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق ملاقاتوں میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سعودی عرب میں ہسپانوی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اس موقع پر سپین میں سعودی سفیر شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز بن عیاف اور نیشنل انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سینٹر کے سی ای او انجینیئر صالح السلمی بھی موجود تھے۔


ملاقاتوں میں وژن 2030 کے اہداف کو اجاگر کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

 بندر الخریف نے سعودی عرب اور سپین کے درمیان تعلقات کے فروغ کے ساتھ  تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے وژن 2030 کے اہداف کو اجاگر کیا جس میں سرمایہ کاری کےلیے ترغیبات کا ذکر کرتے ہوئے سعودی معیشت کو متنوع بنانے اور صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر بات کی گئی۔
ھسپانوی وزیر معیشت وتجارت کے ساتھ بات چیت میں صنعت اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میگا سعودی تعمیراتی منصوبوں میں پسپانوی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: