Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بحریہ کا آپریشن، 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط

آپریشن میں انڈین ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کی بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان بحریہ نے ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن میں 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔‘
آپریشن میں انڈین ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کی بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

شیئر: