پاکستان میں بدھ 23 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 2,000 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار اور 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن پر اس کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار اور 400 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار اور 294 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار 350 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 171 روپے اضافہ کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار 872 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں فی اونس 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 757 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 2 ہزار 737 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔