محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ اگست میں سعودی عرب کے نان آئل برآمدات میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مکہ، عسیر اور الباحہ میں بارش، تبوک اور الجوف میں سردیNode ID: 880757
-
لبنان کی مدد کے لیے بارہواں طیارہ بیروت پہنچ گیاNode ID: 880758
سبق ویب سائٹ کے مطابق اگست میں نان آئل برآمدات کا حجم 27.5 بلین ڈالر ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نان آئل برآمدات میں یہ اضافہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ہے جس میں صنعت اور مقامی پیدوار پر توجہ دی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مدت کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 92.8 بلین ریال ہے جبکہ برآمدات 64.8 بلین ریال ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی تجارت کا مجموعی حجم 157.6 بلین ریال ہے جو سعودی معیشت کے لیے انتہائی مثبت ہے‘۔