Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹس کونسل کراچی میں امارات کی ثقافت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی میں جاری ہے جس کے 29 ویں روز متحدہ عرب امارات کی ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی، وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت قونصل خانے کے اراکین نے  شرکت کی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات  کا ثقافتی خیمہ بھی سجایا گیا۔ تقریب میں جہاں ایک طرف  عربی ثقافتی مزیدارے کھانوں نے لوگوں کو  اپنے طرف متوجہ کیا۔ تفصیل اس ویڈیو میں

شیئر: