Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وزیر رانا تنویر کی سعودی ادارے کے گورنر سے ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان کے وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے جمعرات کو ریاض میں سعودی جنرل اتھرٹی فار سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز( منشآت) کے گورنر سامی  الحسینی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
منشآت کے گورنر سامی الحسینی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’مجھے پاکستانی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے مل کر خوشی ہوئی‘۔
’ملاقات کے دورانن دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کےلیے تعاون بڑھانے کےطریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے صنعتی ترقی (یونیڈو) کے ڈائریکٹر جنرل  سے ملاقات کی اور ان سے پائیدار صنعتی ترقی کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی وزیر سعودی عرب کے دورے پر ہیں انہوں نے ریاض میں منعقدہ کثیر الجہتی انڈسٹریل پالیسی فورم میں پاکستان کی نمائدگی کی۔

شیئر: