Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی کو کرغیزستان اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

اسلام اور مسلمانوں کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
کرغیزستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر عبدالشکور نرماتوف نے مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر صالح البدر کو اسلام اور مسلمانوں کےلیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے
ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے زیراہتمام ایک تقریب میں کرغیرستان کی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر نے اسلام اور مسلمانوں کی سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 
مجسد نبوی کے امام نے اس اعزاز پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلامی سکالرشپ اور تعلیم میں اخلاص، دیانت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی کےامام نے کرغیزستان کی مسجد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیا۔ السرحی مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ہزاروں افرد نے شرکت کی۔
کرغیزستان کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز ذاکیروف نے بشکیک میں مذہبی امور کے ہیڈ کوارٹر میں مسجد نبوی کے امام  ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کی۔
مفتی اعظم نے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ عازمین حج، عمرہ زائرین کےلیے سہولتوں کی فراہمی پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔
یاد رہے مسحد نبوی کے امام کرغیرستان کے سرکاری دورے پر ہیں جس کا اہتمام وزارت اسلامی اور نے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
 وزارت اسلامی امور ائمہ حرمین کے مختلف ممالک کے دورے کرواتی ہے جن کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام کو نمایاں کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔

شیئر: