Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام حرم شیخ یاسر الدوسری نے جنوبی افریقہ کی مسجد میں خطبہ جمعہ دیا

مسجد السلام کی انتظامیہ کی درخواست پر نماز جمعہ بھی پڑھائی۔ ( فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت اسلامی امور)
امام و خطیب حرم شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ میں پریٹوریا کی جامع مسجد السلام میں خطبہ جمعہ اور نماز کی امامت کی۔
عاجل نیوز کے مطابق امام حرم شیخ یاسر الدوسری جمعرات کو جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف علما کرام سے ملاقات کی اور مسجد السلام کی انتظامیہ کی درخواست پر نماز جمعہ بھی پڑھائی۔
خطبہ جمعہ میں شیخ الدوسری نے کہا ’اللہ کی کتاب اور سنت نبوی پرعمل کرنا ہی باعث نجات ہے، ہر کسی کو نیکی اور پرہیزگاری پر عمل کرنا چاہئے آپس میں حسن خلق سے پیش آئیں ، اسلام اور اہل ایمان کی اہم ترین صفت بھائی چارگی ہے۔
جمعے کے موقع پر جامع مسجد السلام  نمازیوں سے بھری ہوئی تھی دور دراز سے لوگ خطیب حرم کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ امام حرم شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری کا دورہ وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے منصوبے کے مطابق ہے جس میں وزارت ائمہ حرمین کے مختلف ممالک کے دورے کرواتی ہے جن کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام کے علاوہ سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔

شیئر: