Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسطی اسرائیل میں ٹرک بس سٹاپ سے ٹکرا گیا، 24 افراد زخمی

ایمرجنسی سروس کے مطابق 16 افراد کو قریبی سپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے (فوٹو:اے ایف پی)
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے شمال میں ایک ٹرک بس سٹاپ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے فوری طور پر تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ واقعے کی وجہ کیا تھی یا آیا یہ حملہ تھا۔
اسرائیل کی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ ’صبح 10 بج کر 8 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ٹرک رہائشی علاقے رمت ہشارون میں ہارون یاریو بلیوارڈ پر بس سٹاپ سے ٹکرایا۔ امدادی کارکن فی الحال درجنوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔‘
ایمرجنسی سروس نے بعد میں بتایا کہ کم از کم 16 افراد کو ابتدائی طور پر قریبی سپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بھی متعدد زخمیوں کی تصدیق کی۔
افسران اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ اسرائیلی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور طبی عملہ زخمیوں کی مدد کر رہا ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر بھی فضا میں پرواز کر رہا ہے۔

شیئر: