Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس بیس پر حزب اللہ کے راکٹ حملے

حالیہ دنوں میں حزب اللہ نے اس بیس کو کئی مرتبہ ٹارگٹ کیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
حزب االلہ نے کہا ہے کہ اس نے بدھ کو تل ابیب کے مضافات میں واقع اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس بیس پر راکٹ داغے۔
حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملے اسرائیل کی جانب سے رات بھر بیروت کے جنوبی علاقے پر حملوں کے بعد ہوئے۔
حزب اللہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے بیروت کے مضافات میں واقع ملٹری انٹیلیجنس کے گلیوت بیس پر راکٹ فائر کیے۔
حالیہ دنوں میں حزب اللہ نے اس بیس کو کئی مرتبہ ٹارگٹ کیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے ’صیہونی دشمن‘ کی جانب سے حملوں اور خون ریزی کے جواب میں کیے گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان سے فائر کیے گئے دو راکٹوں کو مار گرایا جس کے سبب بدھ کو اسرائیل میں سائرن بجائے گئے۔
فوج کے مطابق راکٹوں کو مار گرانے سے پہلے دو ڈرون بھی مار گرائے جو کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شہر ایلات کو نشانہ بنا رہے تھے۔
تاہم ڈرون اور راکٹ حملوں میں فوری طور پر کسی کے مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
’اسلامک ریزسٹنس ان عراق‘ نامی گروپ کا کہنا تھا کہ اس نے بدھ کو دو مرتبہ ایلات شہر کو ڈرونز سے ٹارگٹ کیا۔
ایران نواز عسکریت پسند گروپ کا کہنا تھا کہ اس نے ڈرون حملے میں ’اہم اہداف‘ کو نشانہ بنایا۔

شیئر: