Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 2 شہری گرفتار، نشہ آور گولیوں اور منشیات کی تشہیر کررہے تھے

تمام رپورٹس کو خفیہ طور پر پروسیس کیا جاتا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی سیکیورٹی فورس اور مجاہدین کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے جدہ شہر میں 2 شہریوں کو منشیات اور نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی اقدامات شروع کردیے گئے  ہیں جس کے بعد انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کیا  جائے گا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی منشیات کی سمگلنگ یا اس حوالے  سے دستیاب معلومات کی اطلاع مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911، مملکت کے باقی علاقوں میں 999 اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کو 95 پر دے سکتے ہیں
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ملنے والی رپورٹس  کے بارے میں تفتیش کی جاتی ہے اور تمام رپورٹس کو خفیہ طور پر پروسیس کیا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: