’مملکت میں امارات کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 113 ارب ریال‘
5 سال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ مملکت میں متحدہ عرب امارات کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 113 ارب ریال ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق الابراہیم نے سعودی، امارات اقتصادی فورم کے تیسرے ایڈیشن کی سرگرمیوں کے دوران اپنی تقریر میں مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مملکت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تبادلہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ 2023 کے اختتام تک 113 ارب ریال تک پہنچ گیا جبکہ 2019 کے اختتام تک یہ 90 ارب ریال تھا۔
وزیر اقتصادیات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سٹراٹیجک امنگوں پر زور دیا جو تجارت، سیاحت، لاجسٹکس انضمام اور دیگر مختلف شعبوں میں طویل مدتی منصوبوں اور اقدامات و معیاری قدر کے نتائج کی حمایت کے حوالے سے اہم اور امید افزا ہیں اور اس سلسلے میں مختلف شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں