Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر 28 اکتوبر کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 289.30 ریال رہی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 28 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
 عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 742 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 289.30 ریال رہی۔
اتوار کو 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ مارکیٹ کے اختتام پر 289.89 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 330.08 ریال، 22 قیراط ایک گرام 303.08 اور18 قیراط 247.97 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,777.28، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,909.53 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,174.03 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 332,942 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: