Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئرویز کی لندن سے جدہ کے لیے برارہ راست پروازیں شروع

لندن سے جدہ کےلیے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ ہوں گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
برٹش ایئرلائن کی لندن سے براہ راست جدہ کے لیے پروازیں چار برس بعد دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ ہفتے میں 6 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے منگل کے روز جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچی ۔
سبق نیوز کے مطابق برٹش ایئرلائن کی جدہ کے لیے براہ راست پرازیں سال 2021 میں بند کردی گئی تھیں۔ بندش کے بعد بحال ہونے والی پرواز کی آمد پر جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے سی ای او مازن جوھر کا کہنا تھا کہ لندن وجدہ کے مابین پروازوں سے دونوں ممالک میں سفر کرنے والوں کو کافی سہولت ہو گی۔
شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے جملہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں  جبکہ یہ ہوائی اڈا مشرق و مغرب کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی وجہ سے عالمی فضائی کمپنیوں کی اولین ترجیح ہے۔
دریں اثنا برٹش ایئرویز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیل چرنوف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلائٹ نیٹ ورک میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شامل کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں ، جدہ کے لیے ہماری آخری شیڈول پرواز سال 2021 میں تھی۔

شیئر: