Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 8 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 277 روپے 94 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو سعودی ریال کی قدر 73 روپے 93 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 61 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 736 روپے 71 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 38 پیسے، کویتی دینار کی 905 روپے 56 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 18 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276 روپے 83 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 74  پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 52 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 14 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 26 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے اور 97 پیسے رہی۔

شیئر: