پاکستان میں جمعہ 8 نومبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں جمعے کو سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو دو ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار اور 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن پر اس کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار اور 800 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار اور 107 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,829 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعے کو سونے کی قیمت میں فی اونس 21 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 683 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 ہزار 662 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔